آر پی او محمد زبیر دریشک کی تھانہ خیرپور ٹامیوالی کی فارمل انسپکشن۔

 آپ یہاں کے امن و امان کے ضامن ہیں، اور کسی بھی مشکل میں عوام آپ ہی کی جانب دیکھتے ہیں، ان کو مایوس نہ ہونے دیں۔ RPO بہاولپور کی تھانہ کی انسپکشن کے دوران گفتگو


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر سے) آر پی او محمد زبیر دریشک کی تھانہ خیرپور ٹامیوالی کی فارمل انسپکشن۔

تفصیل کے مطابق آر پی اومحمد زبیر دریشک نے ایس ڈی پی او سرکل KPT کے ہمراہ تھانہ خیرپور ٹامیوالی کا دورہ کیا۔ آر پی او نے انسپکشن کے دوران تھانہ کے ریکارڈ، رجسٹرز اور کرائم کا معائنہ کیا انہوں نے تھانہ کے فرنٹ ڈیسک کی پڑتال کی،انہوں نے تھانہ میں موجود رجسٹرھائے کی روزانہ کی بنیاد پر تکمیل کرنے اور تمام ریکارڈ کوآن لائن اپ ٹو ڈیٹ رکھنے کی ہدایت کی۔ تھانہ کے افسران و جوانان کو مخاطب کرتے ہوے تلقین کی کہ شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کیا جائے، کہا کہ خواتین کے مسائل کے بروقت حل کے لئے الگ سیل بھی بنادیا گیا ہے جہاں لیڈیز پولیس آفیسرز ہر وقت ان کے لئے موجود ہوتی ہیں، آپ تمام افسران اس معاملہ میں خاص دلچسپی رکھیں اور کوی کوتاہی نہ دکھائیں۔ آر پی او نے افسران کو خاص تلقین کی کہ وہ گرفتار شدہ ملزمان کی کڑی نگرانی کروائیں۔ ڈی آی جی محمد زبیر دریشک کا آخر میں کہنا تھا کہ ہمارے بنیادی مقاصد میں سے ایک یہ بھی ہے کہ سفارش سے ہونے والے ناجائز کاموں کا خاتمہ کیا جاے،جس کے لئے ہم دن رات کوشاں ہیں۔ آپ افسران یہاں کے امن و امان کے ضامن ہیں، اور کسی بھی مشکل میں عوام آپ ہی کی جانب دیکھتے ہیں، ان کو مایوس نہ ہونے دیں۔