نیشنل بینک آف پاکستان نے سائبر سکیورٹی سے متعلق واقعہ کی سٹیٹ بینک آف پاکستان کو رپورٹ کی ہے۔ سٹیٹ بینک کی ٹویٹ

 نیشنل بینک آف پاکستان نے سائبر سکیورٹی سے متعلق واقعہ کی سٹیٹ بینک آف پاکستان کو رپورٹ کی ہے۔ سٹیٹ بینک کی ٹویٹ


بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) نیشنل بینک آف پاکستان نے سائبر سکیورٹی سے متعلق واقعہ کی سٹیٹ بینک آف پاکستان کو رپورٹ کی ہے۔ سٹیٹ بینک کی ٹویٹ۔ تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان نے سوشل میڈیا پر رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کے ذریعے اطلاع دی ہے کہ نیشنل بنک آف پاکستان نے سٹیٹ بینک کو سائبر سکیورٹی سے متعلق ایک واقعہ کی رپورٹ دی ہے۔ نیشنل بینک کا نا تو ڈیٹا چوری ہوا ہے اور نا ہی مالی نقصان پہنچا ہے۔ نیشنل بنک کے علاوہ اور کسی بینک نے ایسی کوئی رپورٹ نہیں دی۔ ٹویٹ کے مطابق سٹیٹ بینک صورت حال کو مانیٹر کر رہا ہے تاکہ بینکاری کے نظام کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔