" اور کوئی حکم پاکستان؟" کرکٹر آصف علی کی مزاحیہ ٹویٹ نے پاکستانیوں کے دل موہ لیے۔
لاہور ( سپورٹس رپورٹر) "اور کوئی حکم پاکستان؟" کرکٹر آصف علی کی مزاحیہ ٹویٹ نے پاکستانیوں کے دل موہ لیے۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر آصف علی نے افغانستان کے خلاف ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے میچ میں میچ وننگ اننگز کھیلنے کے بعد ایک ٹویٹ کی جس میں انہوں نے پاکستانیوں کو مخاطب کر کے پوچھا کہ میرے لیے اور کوئی حکم ہے؟ اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے اور آصف علی کو ایک اوور میں چار چھکے لگا میچ جتوانے پر شاباش دی۔