پاکستان میں جعلی کرنسی کی روک تھام کے لئے پلاسٹک کرنسی لانے کا منصوبہ تیار.
اسلام آباد (ویب ڈیسک) جعلی کرنسی کی روک تھام کے لئے پلاسٹک کرنسی لانے کا منصوبہ تیار. پلاسٹک کرنسی کے 50 روپے ، 100 روپے ،500 روپے اور 1000 روپے کے نوٹ لائے جائیں گے۔ صوبہ خیبر پختونخوا ہ کی پشاور یونیورسٹی نے پلاسٹک کرنسی کے ڈیزائن تیار کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں جعلی کرنسی میں بے تحاشا اضافہ کی روک تھام کے لئے پلاسٹک کرنسی لانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔
منصوبے کے مطابق 50 روپے ،100 روپے ،500 روپے اور 1 ہزار روپے کے پلاسٹک نوٹ لانے کا پلان دیا گیا ہے۔ نئی پلاسٹک نوٹس کا ڈیزائن پشاور یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ فائن آرٹ نے تیار کئے ہیں۔