سکول ٹیچر کے گھر ڈکیتی کی واردات۔ 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود ایف آئی آر درج نا ہو سکی

 سکول ٹیچر کے گھر ڈکیتی کی واردات۔ مسلحہ ڈاکو طلائی زیورات، نقدی اور قیمتی سامان لے گئے۔ 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود ایف آئی آر درج نا ہو سکی



بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) سکول ٹیچر کے گھر ڈکیتی کی واردات۔ مسلحہ ڈاکو طلائی زیورات، نقدی اور قیمتی سامان لے گئے۔ 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود ایف آئی آر درج نا ہو سکی۔ تفصیلات کے مطابق بہاولنگر پولیس کی روایتی سستی اور نااہلی کی وجہ سے 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود ڈکیتی کی واردات کی ایف آئی آر درج نا ہو سکی۔ کل صبح 7 بجے پانچ مسلح ڈاکو تھانہ اے ڈویژن بہاولنگر کی حدود میں مدینہ ٹاؤن بہاولنگر کے رہائشی سکول ٹیچر محمد خاں کے گھر میں گھس گئے اور اسلحہ کے زور پر طلائی زیورات دو تولہ، نقدی 60 ہزار اور قیمتی گھریلو سامان بشمول ایل  ای ڈی ٹی وی اٹھا کر لے گئے۔ پولیس کو اطلاع دی گئی مگر پولیس دیر سے پہنچی تب تک ڈاکو جا چکے تھے۔ گزشتہ پورا دن پولیس نے ایف آئی آر درج نہیں کی۔ 

ایس ایچ او تھانہ سٹی اے ڈویژن سے ایف آئی آر درج نا ہونے کے بارے میں موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر کے اندراج میں مدعی کی طرف سے تاخیر ہوئی ہے۔

جب متاثرہ ٹیچر محمد خاں سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ہم نے بروقت پولیس کو اطلاع دے دی تھی اور رات گئے تک ایف آئی آر درج کروانے کے لیے پولیس سے رابطے میں رہے مگر ایف آئی آر درج نا ہوئی۔ ایس ایچ او صاحب نے رات یہ کہہ کر ہمیں واپس بھیج دیا تھا کہ کل ایف آئی آر درج کریں گے۔

عوامی ، سیاسی و سماجی حلقوں نے ایف آئی آر درج نا ہونے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان سے اپیل کی ہے کہ واقعہ کی ایف آئی آر درج کی جائے اور ایف آئی آر درج کرنے میں تاخیر کے ذمہ دار پولیس افسر کے خلاف کاروائی کی جائے۔