چینی کے گودام انتظامیہ کے لیے سونے کی کان بن گئے۔ لوٹ مار جاری۔

چینی کے گودام انتظامیہ کے لیے سونے کی کان بن گئے۔ 204 بیگ پکڑی گئی چینی سیل پوائنٹ پر 9 بیگ بیچ کر باقی چینی خرد برد۔

بہاولنگر ( عمران وٹو سے) چینی کے گودام انتظامیہ کے لیے سونے کی کان بن گئے۔ 204 بیگ پکڑی گئی چینی سیل پوائنٹ پر 9 بیگ بیچ کر باقی چینی واپس ذخیرہ اندوز کے حوالے کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق چینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کی آڑ میں انتظامیہ نے مال بنانا شروع کر دیا۔ گزشتہ روز نذیر کالونی بہاولنگر سے چینی کی 204 بوریاں رفیق عرف سکھا کے گودام سے برآمد کی گئیں۔ انتظامیہ نے برآمد شدہ بوریاں سیل پوائنٹ پر فروخت کرنے کی آڑ میں صرف 9 بوریاں فروخت کیں اور باقی بوریاں اسی ذخیرہ اندوز کو بھاری رشوت کے عوض واپس کر دیں۔ ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر کے دفتر کے ایک بااثر کرپٹ اہلکار نے ذخیرہ اندوز رفیق عرف سکھا کے ساتھ ساز باز کر کے چینی واپس کی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے چینی مافیا کے خلاف کاروائی کی آڑ میں مال بنانے کا ذریعہ بنانے پر عوام میں شدید بے  چینی پائی جاتی ہےاور عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سے مطالبہ کیا ہے کہ چینی کی لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔