محکمہ تحفظ جنگلی حیات کا غیر قانونی شکار کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، جنگلی فاختاؤں کے غیر قانونی شکار میں ملوث 2 افراد گرفتار۔

 محکمہ تحفظ جنگلی حیات کا غیر قانونی شکار کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، جنگلی فاختاؤں کے غیر قانونی شکار میں ملوث 2 افراد گرفتار۔

ہارون آباد (سوشل میڈیا واچ) محکمہ تحفظ جنگلی حیات کا غیر قانونی شکار کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران جنگلی فاختاؤں کے غیر قانونی شکار میں ملوث 2 افراد گرفتار۔ 10ہزار روپے جرمانہ وصول کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلی حیات ہارون آباد کا غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،  گزشتہ روز محکمہ تحفظ جنگلی حیات ہارون آباد کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے نہر سکس آر پر فاختاؤں کا غیر قانونی شکار کرنے پر 2افراد محمد سعید ولد محمد شفیع قریشی اور علی شان ولد محمد امین سکنائے ٹبہ نولاں مولاں کو گرفتار کرکے اُن سے دس ہزار روپے جرمانہ وصول کرلیا گیا ہے۔