شہریوں پر شہریوں پر آوارہ باولےکتے کا حملہ، تین خواتین سمیت 7 افراد زخمی، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
منچن آباد( تحصیل رپورٹر) شہریوں پر آوارہ باولےکتے کا حملہ۔ شہر بھر میں دندناتے باولے کتے نے شہریوں پر مختلف مقامات پر حملہ کیا۔ باولے کتے کے کاٹنے سے تین خواتین سمیت 7 افراد زخمی، زخمی افراد اسپتال منتقل کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق شہریوں پر آوارہ باولےکتے نے حملہ کیا ہے شہر بھر میں دندناتے باولے کتے نے شہریوں پر مختلف مقامات پر حملہ کر دیا۔باولے کتے کے کاٹنے سے تین خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
زخمیوں میں دلشاد احمد،محمد احمد، غوث محمد، محمد اعظم، مہوش، مریم اور فرزانہ شامل ہیں زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا مقامی انتظامیہ تاحال باولے کتے کو پکڑنے میں ناکام ہے شہری خوف و ہراس میں مبتلا ہیں