قرآن مجید کی ناظرہ تعلیم کے حوالے سے تین روزہ ورکشاپ جاری

 وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق قرآن مجید کی ناظرہ تعلیم کے حوالے سے ورکشاپ جاری۔ تین روزہ ورکشاپ میں ابتدائی طور پر خواتین اساتذہ شریک ہیں

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق قرآن مجید کی ناظرہ تعلیم کے حوالے سے ورکشاپ جاری۔  تین روزہ ورکشاپ میں ابتدائی طور پر خواتین اساتذہ شریک ہیں ۔ اس موقع پر گورنمنٹ سٹی بوائز ہائی سکول کے پرنسپل  ڈاکٹر عبدالسلام ، ایجوکیشن ٹریننگ آفیسر پروفیسر یوسف مشتاق اور ٹرینر قراء قاری رضوان بابر، قاری محمد اظہر ، قاری عبد القدیر، حافظ محمد طارق اور حافظ محمد شکیل بھی موجود تھے کل 17 بیجز بنائے گئے ہیں ہر بیج تین روزہ ورکشاپ ہوگی تحصل  بھر میں کل 1000 اساتذہ شریک ہونگے۔