ملک سے ہماری پہچان ہے اپنے ملک کا سفیر بن کر میدان میں اتروں گا۔ انشاء اللہ جیت کر اپنے ملک کا نام روشن کروں گا۔ اتھلیٹ محمد کلیم

 ہندوستان میں ہونے والی ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز اتھلیٹ محمد کلیم کریں گے۔ فتح پہلی ترجیح ہوگی محمد کلیم

بہاولنگر ( محمد نصراللہ خان سے) ہندوستان میں ہونے والی ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز اتھلیٹ محمد کلیم کریں گے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک سے ہماری پہچان ہے اپنے ملک کا سفیر بن کر میدان میں اتریں گے انشاء اللہ جیت کر اپنے ملک کا نام روشن کروں گا میرے انتخاب کرنے والوں کا ممنون فتح پہلی ترجیح ہوگی انہوں نے کہا صحت مند افراد معاشرے میں کھیلوں کی بدولت چاک وچوبند رہنے کے ساتھ ساتھ بہت سی بیماریوں سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں دورہ ہندوستان کرنے والے محمد کلیم سے مختلف سماجی اور سپورٹس سے وابستہ شخصیات نے ملاقاتیں بھی کیں نیشنل بیڈمنٹن کوچ امجد مالا، میاں قاسم زمان لالیکا و دیگر نے انکے گھر جاکر انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور توقع ظاہر کی کہ وہ ملک کے ساتھ ساتھ اپنے شہر بہاولنگر کا نام بھی روشن کریں گے واضح رہے کہ محمد کلیم کا تعلق پل فورڈواہ جھال بہاولنگر سے ہے ۔