کرپشن دیمک کی طرح معاشرے کو چاٹ رہی ہے۔ ریاض احمد مہار ضلعی صدر ایپکا

 کرپشن دیمک کی طرح معاشرے کو چاٹ رہی ہے۔ ٹیوٹا بہاولنگر میں کرپشن مافیا کے خاتمے کے لئے سول سوسائٹی کے ساتھ ہیں۔ ریاض احمد مہار ضلعی صدر ایپکا ایجوکیشن بہاولنگر

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) کرپشن دیمک کی طرح معاشرے کو چاٹ رہی ہے۔ ٹیوٹا بہاولنگر میں کرپشن مافیا کے خاتمے کے لئے سول سوسائٹی کے ساتھ ہیں۔ ضلعی صدر ایپکا بہاولنگر۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایجوکیشن ونگ اور ملازمین درجہ چہارم کا مشترکہ ہنگامی اجلاس سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کے دفتر کے سبزہ زار میں ہوا جس میں تنظیمی عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر ایپکا ایجوکیشن ونگ ریاض احمد مہار نے کہا کہ کرپشن معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے۔ مختلف محکموں میں تعینات کرپشن مافیا نے میرٹ کا قتل عام کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیوٹا بہاولنگر میں تعینات کرپشن مافیا کے خلاف سول سوسائٹی کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور کرپشن کے خاتمے کے لئے سول سوسائٹی کے شابہ بشانہ چلیں گے۔اوربہاولنگر ٹیوٹا کرپشن مافیا کے خلاف سول سوسائٹی کے ساتھ ہیں

اجلاس میں شریک ملازمین درجہ چہارم کے تحصیل صدر محمد شریف نے کہا کہ ہم ملازمین درجہ چہارم کرپشن کے سخت خلاف ہیں اور کرپشن کرنے والوں کو اس ملک اور قوم پر ناپاک بوجھ سمجھتے ہیں۔