کورونا ویکسینیشن نہایت ضروری ہے۔ یونین کونسل کی سطح پر کورونا ویکسینیشن ٹیمیں فعال ہیں. علاقے کے لوگ اس سہولت سے استفادہ کریں. ڈپٹی کمشنر بہاولنگر

 کورونا ویکسینیشن  نہایت ضروری  ہے۔ یونین کونسل کی سطح پر  کورونا ویکسینیشن  ٹیمیں فعال ہیں. علاقے کے لوگ اس سہولت سے استفادہ کریں  تاکہ وہ  خود اور ان کے پیاروں کی  زندگی محفوظ رہ سکے. ڈپٹی کمشنر بہاولنگر



بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے کرونا کے سلسلے میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اس موقع  پر سی او ہیلتھ ڈاکٹر یاسین، ڈسٹرکٹ سرویلنس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شوکت علی اور  ڈی ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر ہمراہ تھے.  ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کورونا ویکسینیشن  نہایت ضروری  ہے انہوں نے کہا کہ یونین کونسل کی سطح پر  کورونا ویکسینیشن  ٹیمیں فعال ہیں. علاقے کے لوگ حکومت کی جانب سے دی جانے والی اس سہولت سے استفادہ کریں  تاکہ وہ  خود اور ان کے پیاروں کی  زندگی محفوظ رہ سکے. ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پبلک مقامات  بشمول شادی ہال، بس سٹینڈذ،نادرا کے دفاتر، احساس مراکز اور اراضی ریکارڈ سنٹر میں کام کے لئے آنے والے افراد کی کورونا ویکسنیشن چیک کی جائے گی. انہوں نے کہا کہ ویکسنیشن نہ کرانے پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی.