ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ۔ پولیو مہم کا افتتاح اور مختلف وارڈز کا دورہ کیا۔

 پولیوکا خاتمہ ہمارا عزم ہے والدین اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین کے قطرے پلوائیں اور پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ڈپٹی کمشنر   کپٹین ( ر) محمد وسیم نے کہا ہے کہ پولیوکا خاتمہ ہمارا عزم ہے  والدین اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو جسمانی  معذوری سے محفوظ رکھنے کے لیے پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین پلوائیں اور 13  دسمبر سے  17دسمبرکے دوران  پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ یہ بات انہوں نے ڈسٹرک ہسپتال بہاولنگر میں پولیو مہم کے سلسلہ میں افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ ان کے ہمراہ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر یاسین  اس موقع پر  محکمہ صحت کے افسران  ، ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ اور متعلقہ محکموں کے آفیسرز نے شرکت کی۔ افتتاح کے موقع پر سی ای او ہیلتھ نے بتایا گیا کہ 13دسمبر سے 15 دسمبر کے دوران پولیو مہم  کے موقع پر پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی جبکہ کیچ اپ ایکٹویٹی  16دسمبر سے 17دسمبر تک کی جائے گی۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ ضلع بھر میں   پانچ سال تک کی عمر کے 5 لاکھ 16 ہزار سے زائد  بچوں کو حفاظتی ویکسین دی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے مجموعی طور پر ضلع بھر میں 2035 ٹیمیں  فرائض سرانجام دیں گی اور ان میں 126فکسڈ ،  اور1828موبائل اور 81 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا صفائی کے انتظامات چیک کیے اور مریضوں سے میڈیسن کے بارے میں دریافت کیا۔