پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں افواہوں کی زد میں۔ حکومت کی نااہلی یا حکمت عملی

 پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں افواہوں کی زد میں۔ حکومت کی نااہلی یا حکمت عملی

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں افواہوں کی زد میں۔ حکومت کی نااہلی یا حکمت عملی؟. تفصیلات کے مطابق پنجاب میں تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں کا فیصلہ نا ہو سکا۔ چھٹیوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر پھیلی افواہوں کے نتیجے میں کچھ والدین نے گھریلو فنکشنز ترتیب دے لیے ہیں۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ 15 دسمبر سے تعلیمی ادارے بند ہو جائیں گے اور کچھ کے نزدیک تعلیمی ادارے 20 دسمبر کو چھٹیاں ہوں گی۔ وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے گزشتہ روز اپنی ٹویٹ میں چھٹیوں کے بارے سوال اٹھانے والوں کو سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ چھٹیوں کے بارے میں پنجاب حکومت کو بروقت اعلان کر دینا چاہیے تھا تاکہ افواہیں دم توڑ جاتیں مگر وزیر تعلیم اپنی وزارت کی نالائقی کا غصہ عوام پر نکال رہے ہیں۔