نہر میں ڈوبنے والے 4 سالہ بچے کی نعش 8 روز بعد مل گئی

 نہر میں ڈوبنے والے 4 سالہ بچے کی نعش 8 روز بعد مل گئی

ہارون آباد ( زاہد حسین انجم سے) نہر میں ڈوبنے والے 4 سالہ بچے کی نعش 8 روز بعد مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق 8 روز قبل نہر مراد  میں  چار سال کا بچہ  ڈوب کر جاں بحق ھو گیا تھا 

 ریسکیو ٹیم بہاولنگر  کے ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر راو شرافت علی خان کی زیر نگرانی ریسکیو ٹیم ہارون آباد کے فوکل پرسن لیاقت سکھیرا اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے تھے اور پوری ٹیم نے  بھرپور وسائل کے ساتھ امدادی کاروائیاں جاری رکھتے ھوئے بچے کی تلاش شروع کی  سب سے پہلے  نہر کا 45 کلومیٹر کا علاقہ تلاش کیا۔۔ 

 اس کے بعد  لنک کینال میں تلاش شروع کی اور آخر کار مسلسل محنت اور کوشش  سے چار سالہ ضیا کی نعش نھر سے برآمد  کر کے  اس کے ورثا کے حوالے کردیا۔