ضلعی پولیس جرائم کے خاتمہ کے لیے دن رات مصروف عمل ہے عوام کوبھی چاہیے کہ جرائم پیشہ عناصرکی اطلاع 15یاقریبی پولیس اسٹیشن پر دیں۔ ڈی پی او بہاولنگر
بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ضلعی پولیس کی ماہ نومبر کی کارگزاری، کل 1060 مقدمات درج 913 ملزمان گرفتار، ماہ نومبر میں 176مجرمان اشتہاری،158عدالتی مفروران اور2فوجی مفروران بھی گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات،اسلحہ ناجائز اور 3کروڑ 47لاکھ24ہزار مالیت کا مال مسروقہ برآمد۔عوام کی جان ومال کا تحفظ بہاولنگرپولیس کی اولین ترجیح ہے۔ڈی پی او محمد ظفربزدار
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدارکی سر براہی میں ضلعی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں ملوث 913ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔پولیس تھانہ گھمنڈ پور نے ڈکیتی معہ قتل کے ملزمان شہزاد ولد ارشاد اوریٰسین ولدمحمدخاں کو قلیل وقت میں ٹریس کر کے گرفتار کیاجبکہ پولیس تھانہ شہر فرید نے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب ملزمان علی شیر،جاویداور طارق کو گرفتارکر کے قبضہ سے 37تولہ سونااور 02کلو چاندی مال مسروقہ برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کیا۔جبکہ ضلعی پولیس نے 03گینگ کے 15 ملزمان سے کل 4لاکھ 55 ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے66 ملزمان گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے01کلاشنکوف، 16 بندوقیں /رپیٹر، 39پسٹل، 07رائفلیں،01خنجر،01کاربین اور 687روند/کارتوس برآمد کیے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے115ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے 22کلو گرام چرس،17کلو گرام ہیروئن، شراب 2483 لیٹر،340 لیٹر لہن اور08چالو بھٹیاں قبضہ پولیس میں لی گئی۔ اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہوئے ضلعی پولیس نےAکیٹیگری کے 15اور Bکیٹیگری کے161 مجرمان اشتہاری،158 عدالتی مفروران اور2فوجی بھگوڑے گرفتار کئے۔ضلعی پولیس جرائم کے خاتمہ کے لیے دن رات مصروف عمل ہے عوام کوبھی چاہیے کہ جرائم پیشہ عناصرکی اطلاع 15یاقریبی پولیس اسٹیشن پر دیں۔