ٹیوٹا بہاولنگر میں جعلی ڈپلومہ ہولڈرز کا راج برقرار، انکوائری میں شاہد محمود اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس کا ڈپلومہ جعلی ثابت

 ٹیوٹا بہاولنگر میں جعلی ڈپلومہ ہولڈرز کا راج برقرار، شاہد محمود اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس کا ڈپلومہ جعلی ثابت ہونے کے باوجود  نا تو 4 ماہ کی تنخواہیں واپس ہوئیں نا ہی وظیفے کی رقم۔

بہاولنگر (ایجوکیشن رپورٹر) ٹیوٹا بہاولنگر میں جعلی ڈپلومہ ہولڈرز کا راج برقرار، شاہد محمود اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس کا ڈپلومہ جعلی ثابت ہونے کے باوجود  نا تو 4 ماہ کی تنخواہیں واپس ہوئیں نا ہی وظیفے کی رقم۔

 تفصیلات کے مطابق ٹیوٹا بہاولنگر میں تعینات کرپشن مافیا کے سرغنہ شاہد محمود اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس نے بغیر این او سی اور بغیر چھٹی لیے ٹیوٹا چشتیاں کے ادارے سے کمپیوٹر کا ڈپلومہ کیا۔

 ڈپلومہ کے لیے غریب طالب علموں کو ملنے والی وظیفے کی رقم بھی وصول کی۔ میڈیا کی نشاندہی اور شہری کی شکایت پر  ٹیوٹا حکام نے کرپشن کنگ کے خلاف واجبی سی انکوائری کی جس میں شاہد محمود نے پہلے تو ڈپلومہ حاصل کرنے سے انکار کیا

 مگر درخواست گزار کی طرف سے ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ ویریفیکیشن کا دستاویزی ثبوت سامنے لائے جانے پر اس کے پاس انکار کا جواز باقی نا رہا۔

 ٹیوٹا حکام نے مجبوراً کرپشن کنگ شاہد محمود کا ڈپلومہ کینسل کر دیا مگر نا تو وظیفے کی رقم سرکاری خزانے میں جمع کروائی گئی اور نا ہی 4 ماہ کی تنخواہ واپس لی گئی۔ شاہد محمود اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس کرپشن مافیا کا کنگ ہے اور عرصہ دراز سے ٹیوٹا بہاولنگر میں تعینات ہے

ٹیوٹا بہاولنگر میں تعینات کرپشن مافیا کو ٹیوٹا کے ہیڈ آفس میں موجود اعلیٰ حکام میں سرپرستی حاصل ہے۔ جس کی وجہ سے انکے خلاف محکمانہ اور قانونی کاروائی عمل میں نہیں لائی جاتی بلکہ ان کی کرپشن کی پردہ پوشی کی جاتی ہے۔ کرپٹ اہلکاروں کی وجہ ٹیوٹا بہاولنگر کے اداروں میں تعلیمی نظام تباہ ہو کر رہ گیا ہے۔ والدین ان افسران کی بری شہرت کی وجہ سے اپنے بچوں خاص طور پر بچیوں کو ٹیوٹا بہاولنگر کے اداروں میں بھیجنے سے گریزاں ہیں۔ ان کرپٹ اہلکاروں کی وجہ سے علاقہ کے بچے فنی تعلیم و تربیت سے محروم رہ رہے ہیں۔

ٹیوٹا بہاولنگر میں تعینات کرپشن مافیا اپنی اس ناکامی اور بدنامی کو چھپانے کے لیے جعلی انرولمنٹ کے ذریعے حکام بالا کو سب اچھا کی رپورٹ دیتا رہتا ہے۔

بہاولنگر کی سول سوسائٹی میں اس گھمبیر صورتحال پر سخت تشویش پائی جاتی ہے