چیئرمین بلدیہ بہاولنگر کی کرسی میوزیکل چیئر بن گئی۔ الیکشن کمیشن نے حاجی ریاض شاہد کا بطور چیئرمین کا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا
بہاولنگر (سیف الرحمن سے) چیئرمین بلدیہ بہاولنگر کی کرسی میوزیکل چیئر بن گئی۔ الیکشن کمیشن نے حاجی ریاض شاہد کا بطور چیئرمین کا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلدیہ بہاولنگر کی سیٹ میوزیکل چیئر بن چکی ہے۔ 24 دسمبر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حاجی ریاض شاہد کا بطور چیئرمین بلدیہ بہاولنگر نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا۔ جس کے بعد حاجی ریاض شاہد جو کہ ن لیگ کے ٹکٹ پر کونسلر منتخب ہوئے تھے انہوں نے حکومتی مدد سے راتوں رات تقریب حلف برداری منعقد کروائی اور چیئرمین بلدیہ بہاولنگر کے طور پر بلدیہ بہاولنگر کے آفس میں براجمان ہو گئے۔ حاجی ریاض شاہد کے حامیوں نے خوب جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ حاجی ریاض شاہد کی حمایت میں لگنے والی فلیکسز پر پاکستان کی سیاست کی انوکھی واردات دیکھنے کو ملی کہ حاجی صاحب کی مبارکبادی فلیکسز پر وزیراعظم پاکستان عمران خان اور صوبائی وزیر زکوٰۃ و عشر کی تصاویر لگی ہوئی تھیں
تو کچھ فلیکسز ایسی بھی سامنے آئیں جن پر میاں نواز شریف کی تصاویر آویزاں تھیں۔
پاکستان مسلم لیگ کے کارکنوں میں اس دوغلی پالیسی پر شدید غم و غصہ پایا جا رہا تھا۔
رانا عاطف رؤف کی رٹ پٹیشن پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حاجی ریاض شاہد کی بطور چیئرمین بلدیہ بہاولنگر تقرری کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔
اقتدار کی اس میوزیکل چیئر کا حقدار کون بنتا ہے اس کا فیصلہ ہونا باقی ہے
بلدیہ کا چیئرمین کوئی بھی بنے مگر ایک بات تو طے ہو گئی ہے کہ حاجی ریاض شاہد دنیا کا واحد شخص ہے کہ جس کی چیئرمین شپ کے لیے میاں نواز شریف اور جناب عمران خان کا برابر اعتماد حاصل ہے۔