کسان اس ملک کا قیمتی سرمایہ ہے کسانوں کا معاشی استحصال کیا جا رہا ہے۔ چوہدری خالد حسین باٹھ

 کسان اِتحاد پاکستان نے 20 دسمبر کو پنجاب اسمبلی کے سامنے کھاد کی قیمت میں اضافہ و قلت، ٹیوب ویل کیلئے بجلی کے نرخ میں اضافہ، ٹیکس و پیٹرولیم مصنوعات کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا

ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) مرکزی چیئرمین کسان اتحاد  خالد حسین باٹھ کی صدر  بار کورٹ چوہدری غلام نبی سپرا ء کی دعوت پر بار روم ہارون آباد آمد صدر بار  چوہدری غلام نبی سپراء ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری  سعید سجاد گجر نے مرکزی چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ کا پرجوش استقبال کیا خالد حسین باٹھ  نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کسان اس ملک کا قیمتی سرمایہ ہے کسانوں کا معاشی استحصال کیا جا رہا ہے20 دسمبر کسان اِتحاد پاکستان 

پنجاب اسمبلی کے سامنے کھاد کی قیمت میں مصنوعی اضافہ و قلت، ٹیوب ویل کیلئے بجلی کے نرخ میں اضافہ، ٹیکس و پیٹرولیم مصنوعات کے خلاف احتجاج کرنے جا رھا ھے۔ آئیں اپنے حق کیلئے ھمارا ساتھ دیں۔ تمام کسانوں سے شرکت کی اپیل ھے

چوہدری خالد حسین باٹھ نے وکلاء کو احتجاجی ریلی میں شرکت کی بھی دعوت دی  

 اس موقع پر صدر بار چوہدری غلام نبی سپراء جنرل سیکرٹری سعید سجاد گجر نےمرکزی   چیئرمین  کسان اتحاد خالد حسین باٹھ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے 20 دسمبر کو نکالی جانے والی ریلی میں شمولیت کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر تحصیل بار کے وکلا کےعلاوہ جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد۔جناح فاؤنڈیشن جناح پر اپرٹی ڈیلر اور مرکزی انجمن تاجران۔ڈاکٹر راشد سعدی بھی موجود تھے آخر میں مرکزی چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ  نے صدر چودھری غلام نبی سپراء اور جنرل سیکرٹری بار سعید سجاد گجر اور  وکلاء بار ایسوسی ایشن ھارو ن آباد کا شکریہ ادا کیا