ڈاکٹر شہباز گل مہمان خصوصی بننے کے قابل نہیں۔ خاتون پروفیسر کا وزیراعظم کے معاون خصوصی سے ڈگری لینے سے انکار۔ ڈاکٹر شہباز گل غصے میں آ گئے
لاہور (سوشل میڈیا واچ) ڈاکٹر شہباز گل مہمان خصوصی بننے کے قابل نہیں۔ خاتون پروفیسر کا وزیراعظم کے معاون خصوصی سے ڈگری لینے سے انکار۔ ڈاکٹر شہباز گل غصے میں آ گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کالج یونیورسٹی برائے خواتین کے کانووکیشن میں وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل مہمان خصوصی تھے۔ ڈاکٹر شہباز گل سٹیج پر سٹوڈنٹس کو ڈگری دے رہے تھے۔ خاتون پروفیسر کو پی ایچ ڈی کی ڈگری وصول کرنے کے لیے سٹیج پر بلایا گیا تو وہ سٹیج پر نہیں آئیں۔ بلکہ اس خاتون پروفیسر نے ٹویٹر پر ٹویٹ کر دی کہ وہ ڈاکٹر شہباز گل سے ڈگری وصول نہیں کریں گی۔ تقریب کے بعد میڈیا نمائندگان نے جب ڈاکٹر شہباز گل سے اس بابت سوال کیا تو وہ یہ کہہ کر ٹال گئے کہ جمہوریت میں ہر کسی کو اظہار رائے کی آزادی ہے۔ مگر اس کے بعد ڈاکٹر شہباز گل نے ٹویٹ کے ذریعے اپنے غصے کا اظہار کیا اور خاتون کو سابق وفا وزیر اور مسلم لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کی رشتہ دار قرار دے دیا۔