ڈاکٹر مراد راس کی سوشل میڈیا پر درگت۔

 ڈاکٹر مراد راس کی سوشل میڈیا پر درگت۔ وزیر تعلیم پنجاب نے لاہور کے موسم کے بارے میں ٹویٹ کی تو سوشل میڈیا صارفین ان پر ٹوٹ پڑے۔

لاہور ( ویب ڈیسک) ڈاکٹر مراد راس کی سوشل میڈیا پر درگت۔ وزیر تعلیم پنجاب نے لاہور کے موسم کے بارے میں ٹویٹ کی تو سوشل میڈیا صارفین ان پر ٹوٹ پڑے۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کچھ دیر پہلے ایک ٹویٹ کی جس میں لاہور کے موسم کے بارے میں موسم کی معلومات دینے والی ایپلیکیشن کا سکرین شاٹ شئیر کیا ہے۔ اس سکرین شاٹ کے مطابق لاہور کا موسم صاف ہے۔ یہ ٹویٹ دیکھتے ہی سوشل میڈیا صارفین ڈاکٹر مراد راس پر ٹوٹ پڑے ہیں اور بغیر سوچے سمجھے ڈاکٹر مراد راس کی خوب درگت بنا رہے ہیں۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے وزیر تعلیم کو بتایا ہے کہ خود وزیر تعلیم کی کالونی میں دھند کی وجہ سے کچھ نظر نہیں آ رہا۔

اسی طرح ایک سوشل میڈیا صارف نے پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل کے باہر کی ویڈیو شئیر کی ہے جس میں شدید دھند نظر آ رہی ہے۔


سوشل میڈیا صارفین ڈاکٹر مراد راس کی ٹویٹ پر طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔ جبکہ کسی نے بھی یہ غور نہیں کیا کہ ڈاکٹر مرادراس کہنا کیا چاہ رہے ہیں؟





لاہور شدید دھند اور سموگ کی زد میں ہے۔ دھند کی وجہ سے لاہور کے گردونواح میں حد نگاہ انتہائی کم ہے جس کی وجہ سے موٹر وے کو کئی مقامات پر بند کر دیا گیا ہے۔



پنجاب اور وفاقی حکومت کی جانب سے سردی کی چھٹیاں نا کیے جانے پر سوشل میڈیا صارفین حکومت کے فیصلے پر سخت تنقید کر رہے ہیں۔