ڈپٹی کمشنر بہاولنگر نے کرپشن مافیا کے برج الٹا دئیے۔ DHQ کے کرپٹ افسران معطل۔ ہسپتال میں داخل ہونے پر پابندی لگا دی

 ڈپٹی کمشنر بہاولنگر نے کرپشن مافیا کے برج ڈھا دئیے۔ DHQ کے کرپٹ افسران کو معطل کر کے ہسپتال میں داخل ہونے پر پابندی لگا دی

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) ڈپٹی کمشنر بہاولنگر نے کرپشن مافیا کے برج الٹا دئیے۔ ڈی ایچ کیو کے ایچ آر اینڈ لیگل آفیسر، لاجسٹک آفیسر اور کوالٹی ایشورنس آفیسر کو معطل کر کے ہسپتال میں داخل ہونے پر پابندی لگا دی۔ 


تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر بہاولنگر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی میں کرپشن مافیا کے خلاف کامیاب کاروائی کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر کے ایڈمن بلاک میں تعینات کرپٹ افسران کو کرپشن، بدعنوانی اور ریکارڈ میں ردوبدل کے الزامات ثابت ہونے پر معطل کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے ان کرپٹ اہلکاروں کے ہسپتال کے ایڈمن بلاک میں داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی۔ واضح رہے کہ یہ افسران پی ایم یو کے کنٹریکٹ ملازمین ہیں اور عرصہ دراز سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بہاولنگر میں لوٹ مار اور کرپشن میں ملوث ہیں۔ ان کے خلاف متعدد بار انکوائری بھی ہوئی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے انکے خلاف الزامات ثابت ہونے پر ایف آئی آر بھی درج کی مگر اپنے اثر رسوخ کی وجہ سے یہ افسران کاروائی سے بچ جاتے ہیں۔