ضلع پولیس نے کرسمس ڈے کے حوالے سے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا۔مسیحی برادری نے ملک کی تعمیرو ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ڈی پی او بہاولنگر

 اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے پاکستان کے تمام شہریوں کو برابر کے حقوق میسر ہیں۔ ڈی پی او بہاولنگر

بہا ولنگر (سیف الرحمن سے) ضلعی پولیس نے کرسمس ڈے کے حوالہ سے جامع سیکیورٹی پلان جاری کردیا،ضلع بھر میں 14چرچیز میں مسیحی برادری کرسمس ڈے کے29پروگرام منائے جائیں گے۔اس موقع پر700سے زائد پولیس اہلکاران اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گے۔ڈی پی او

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد ظفر بزدار کی ہدایت پر ضلعی پولیس نے کرسمس ڈے کا تفصیلی سیکورٹی پلان جاری کردیا۔ضلع بھر میں 14چرچیز میں کرسمس ڈے کے29پروگرام منائے جائیں گے اس موقع پر700سے زائد پولیس اہلکاران اپنے فرائض منصبی سر انجام دیں گے۔ڈی پی او بہاولنگر نے کہا کہ مسیحی برادری نے ملک کی تعمیرو ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے مکمل مذہبی آزادی فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے پاکستان کے تمام شہریوں کو برابر کے حقوق میسر ہیں۔ ایس ایچ ا وزضلع ہذا موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ڈیوٹی پر مامور پولیس ملازمان کو اس حساس ڈیوٹی کی اہمیت سے آگاہ کریں تاکہ وہ اپنی ڈیوٹی سے بخوبی اور احسن طریقے سے عہدہ براں ہو سکیں۔ مقام ِپروگرام کے داخلی اور خارجی راستوں کو بذریعہ خاردار تار / برئیرزوغیرہ سے بلاک کیا جائے گااور ایک ہی داخلی راستہ رکھا جائے گا۔ڈی پی او بہاولنگر نے مزید کہا کہ مسیحی برادری ہمارے شہری ہیں ان کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔علماء کرام اور پادری صاحبان امن وامان اور بھائی چارے کی فضاقائم رکھنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اسلام ہمیں روداری کا درس دیتا ہے اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ڈی ایس پی ٹریفک ضلع ہذا میں ٹریفک کے نظام کو موثر بنانے کے لیے ٹریفک عملہ کو رش والے پوائنٹس پر تعینات کر یں تاکہ عوام کو ٹریفک کے مسائل سے دوچار نہ ہونا پڑئے۔عوام الناس سے گزارش ہے کہ اپنے اردگرد مشکوک شخص اور اشیاء پر کڑی نگاہ رکھیں۔ایمرجنسی کی صورت میں 15اور (64-9240063-063)پولیس کنٹرول روم پر فوری اطلاع دیں۔