پرنٹنگ پریس مارکیٹ میں ڈاکٹر نے اپنے نجی کلینک کے لیے بلدیہ کی دکان میں توڑ پھوڑ کر کے نقشے میں غیر قانونی ردوبدل کر لیا۔ بلدیہ اہلکار مال بنانے لگے۔

 پرنٹنگ پریس مارکیٹ میں  ڈاکٹر نے اپنے نجی کلینک کے لیے بلدیہ کی دکان میں توڑ پھوڑ کر کے نقشے میں غیر قانونی ردوبدل کر لیا۔ بلدیہ اہلکار مال بنانے لگے۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) پرنٹنگ پریس مارکیٹ میں ڈاکٹر نے اپنے نجی کلینک کے لیے بلدیہ کی دکان میں توڑ پھوڑ کر کے نقشے میں غیر قانونی ردوبدل کر لیا۔ بلدیہ اہلکار مال بنانے لگے۔ تفصیلات کے مطابق پرنٹنگ پریس مارکیٹ بہاولنگر میں بہاولنگر کے ایک معروف ڈاکٹر کا نجی کلینک ہے۔ یہ ڈاکٹر جلد کی امراض کے ماہر ہیں مگر بچوں کے سپیشلسٹ کے طور پر مشہور ہیں حالانکہ وہ بچوں کے ڈاکٹر نا ہیں۔ انکا کلینک جس دکان میں واقع ہے وہ بلدیہ بہاولنگر کی ملکیت ہے۔ ڈاکٹر موصوف نے اپنے کلینک کے لیے دکان میں غیر قانونی توڑ پھوڑ کر کے دکان کے نقشے میں تبدیلی کر رکھی ہے۔ بلدیہ کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے یہ غیر قانونی کام کیا گیا ہے۔ منظوری کے بغیر گورنمنٹ پراپرٹی میں ردوبدل غیر قانونی ہوتا ہے۔ عوامی، سیاسی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سے مطالبہ کیا ہے کہ بلدیہ کی دکان کے نقشے میں تبدیلی پر ڈاکٹر مقبول نامی کے کلینک کو سیل کر کے انکوائری کی جائے۔