دریائے ستلج کے پل (بھکاں پتن ) کے قریب ٹریفک حادثہ 19 افراد زخمی ایک 4 سالہ بچی جاں بحق۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر موقع پر پہنچ گئے
بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) دریائے ستلج کے پل (بھکاں پتن ) کے قریب ٹریفک حادثہ 19 افراد زخمی ایک 4 سالہ بچی جاں بحق ، ضلعی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے قریب دریائے ستلج کے پل (بھکاں پتن) کے قریب تیز رفتار بس الٹ گئی۔ جس کی وجہ سے 4 سالہ بچی جانبحق اور 19 افراد زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ بس کا اگلا ٹائر کھل جانے کی وجہ سے پیش آیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ادارے اور ضلعی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی۔ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر نے موقع پر امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کی اور بعد ازاں ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور زخمیوں کے علاج معالجہ کے لیے بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔