کون لوگ جاہل لوگ ہیں یہ؟ چھٹیوں کا پوچھنے والوں کو وزیر تعلیم پنجاب کی ڈانٹ۔
لاہور (سوشل میڈیا واچ) کون جاہل لوگ ہیں یہ؟ چھٹیوں کا پوچھنے والوں کو وزیر تعلیم پنجاب کی ڈانٹ۔ تفصیلات کے وزیر تعلیم پنجاب نے اپنی ٹویٹ کے ذریعے چھٹیوں کے خواہشمند خواتین و حضرات کو ڈانٹ پلا دی۔ انہوں نے ٹویٹ کے ذریعے پیغام دیا ہے کہ پہلے ہی کرونا کی وجہ سے بچوں کا ناقابل تلافی تعلیمی نقصان ہو چکا ہے۔ وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ اگر بندش کی ضرورت پیش آئی تو سکول سب سے آخر میں بند ہوں گے۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ کے آخر میں کہا مزاحیہ پنجابی جملہ انگریزی میں لکھ کر چھٹیوں کے خواہشمندوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔