ڈپٹی کمشنر بہاولنگر نے بہاولی چوک اور منچن آباد چوک میں ٹریفک سگنل لگوانے حکم جاری کر دیا۔
بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) بہاولی چوک اور منچن آباد چوک میں ٹریفک سگنل لگوانے کا حکم۔ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر بہاولنگر نے بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے بہاولی چوک اور منچن آباد چوک میں ٹریفک سگنل لگوانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر نے اپنے تحریری مراسلے میں اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر کو حکم دیا ہے کہ چیف آفیسر بلدیہ اور ٹریفک پولیس کے ساتھ ملکر ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں۔