طالبہ کا اعزاز، بھائی کے بعد بہن کا میڈیکل کالج میں داخلہ۔

 طالبہ کا اعزاز، بھائی کے بعد بہن کا میڈیکل کالج میں داخلہ۔

بہاولنگر (ایجوکیشن رپورٹر) طالبہ کا اعزاز، بھائی کے بعد بہن کا میڈیکل کالج میں داخلہ۔ تفصیلات کے مطابق منچن آباد سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ ٹیچر محمد رشید کلوکا کی صاحبزادی زوحا رشید کا نام میڈیکل کالجز میں داخلہ کی میرٹ لسٹ میں آ گیا ہے۔ گزشتہ سال زوحا رشید کے بھائی اسامہ رشید کلوکا کا داخلہ علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور میں ہوا تھا۔ زوحا رشید معروف ماہر تعلیم اور ریٹائرڈ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر حافظ عبد الرحمٰن کی نواسی اور ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ بہاولنگر کے فنانس سیکرٹری، دی نیوز اردو اور دی نیوز انگلش کے ایڈیٹر انچیف سیف الرحمن کی بھانجی ہیں۔