مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف ضلع پولیس کا کریک ڈاؤن جاری، جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری رہیں گی، ڈی پی او
بہاولنگر (سیف الرحمن سے) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤسردار علی خاں کے احکامات پر عملدارآمد کو یقینی بناتے ہوئے اشتہاری مجرمان، عدالتی مفروان، منشیات فروشوں،اسلحہ ناجائز رکھنے والوں اور پیشہ وربھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری رہیں گی،ڈی پی او۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خاں کے ویژن کے مطابق اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار کی سربراہی میں بہاولنگر پولیس نے گزشتہ 72گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مجرمان اشتہاری،عدالتی مفروران،عادی منشیات فروشوں،قمار بازوں،پیشہ وربھکاریوں اوراسلحہ ناجائز رکھنے والے متعدد ملزمان کو گرفتار کر کے پابندسلاسل کیا۔ مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 03اے کیٹیگری06بی کیٹیگری جب کہ13 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا۔منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے 02کلو540گرام چرس،530گرام ہیروئن، 1107لیٹر شراب،490لیٹر لہن اور10 چالو بھٹیاں برآمد کیں۔ اسلحہ ناجائز رکھنے والو ں کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے 02پسٹل 30بور،01بندوق 12بوراور01کاربین برآمد کی۔قمار بازوں کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے بذریعہ تاش جواء کھیلنے میں مصروف 02ملزمان کو گرفتار کیا ملزمان کے قبضہ سے جواء پر لگی رقم 7460روپے برآمد۔پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 38ملزمان کو پابند سلاسل کیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی۔