مجلس حسان بزم قاری زبید رسول شہید ہارون آباد کی محافل نعت 63 روزہ شیڈول مکمل ہونے پر محفل میلاد مصطفیٰ تقسیم ایوارڈ کانفرنس۔

 مجلس حسان بزم قاری زبید رسول شہید ہارون آباد کی محافل نعت 63 روزہ شیڈول مکمل ہونے پر محفل میلاد مصطفیٰ تقسیم ایوارڈ کانفرنس۔

ہارون آباد ( تحصیل رپورٹر) مجلس حسان بزم قاری زبید رسول شہید ہارون آباد کی محافل نعت 63 روزہ شیڈول مکمل ہونے پر محفل میلاد مصطفیٰ تقسیم ایوارڈ کانفرنس قصر مسرت مارکی منعقد ہوئی 

 فیاض علی رامے نے نقابت کے فرائض انجام دیتے ہوئے مولانا اصغر صادقی کو تلاوت قرآن مجید فرقان حمید کرنے کی دعوت دی بلبل مدینہ قاری مشتاق رسول ،عظیم سلطانی,تنویر صابری۔خالد بھٹی۔حافظ فیاض مزمل عطاری نے باحضور سرور کونین عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔محفل نعت میں خصوصی آمد سرکار حضرت مظہر حسین شاہ 105 والے انہوں نے مجلس حسان اور حاضرین محفل کے لیے دعا فرمائی۔ معززین شہر کی ایک بڑی تعداد نے شرکت فرمائی۔ قاری شکیل سعیدی نے استقبالیہ خطاب کیا پروفیسر ڈاکٹر غلام محی الدین اور حضرت مولانا کمال احمد شاہ نے نورانی بیان فرمایا اور دعا فرمائی حاضرین کے لیے وسیع کھانے کا انتظام تھا۔