اقلیتی برادری کو مساوی شہری حقوق حاصل ہیں. اسلام امن کا دین ہے اور اقلیتوں کو تحفظ دیتا ہے، ڈی پی او بہاولنگر

 اقلیتی برادری کو مساوی شہری حقوق حاصل ہیں. اسلام امن کا دین ہے اور اقلیتوں کو تحفظ دیتا ہے، ڈی پی او بہاولنگر

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار کی اقلیتی برادری کے نمائندگان کے ساتھ ملاقات۔ ہندو و کرسچن کمیونٹی کے نمائندگان ملاقات میں شریک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار کی اقلیتی برادری کے نمائندگان کے ساتھ ملاقات۔ ہندو و کرسچین کمیونٹی کے نمائندگان ملاقات میں شریک ہوئے

ملاقات میں اقلیتی برادری کو درپیش مسائل زیر غور آئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے اقلیتی برادری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

اقلیتی برادری کے مذہبی تہواروں پر فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی. اقلیتی برادری کی جان ومال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے. اقلیتی برادری کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے. انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتی برادری کو مساوی شہری حقوق حاصل ہیں. اسلام امن کا دین ہے اور اقلیتوں کو تحفظ دیتا ہے۔