تھانہ صدر چشتیاں میں ڈی پی او بہاولنگر کی کھلی کچہری

 اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ڈی پی او محمد ظفر بزدار

بہاولنگر(سیف الرحمن سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدارکا تھانہ صدر چشتیاں میں کھلی کچہری کا انعقاد،اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ڈی پی اومحمد ظفر بزدار  

  تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب جناب عثمان بزدارکی ہدایت اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدارنے تھانہ صدر چشتیاں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ڈ ی پی او بہاولنگر نے کھلی کچہری پر سائلین کے مسائل تفصیلی طور پر سنے اوران کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے۔اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈ ی پی او بہاولنگر نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ کوشش کی جارہی ہے کہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جائیں اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر کا مزید کہنا تھاکہ عوام اور پولیس کے درمیان حائل خلیج کو دور کیا جارہا ہے۔ میرے دورازے عوام الناس کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں لوگ جب چاہیں بلا جھجک اپنے مسائل کے حل کے لیے دفتر پولیس آسکتے ہیں۔ڈی پی او بہاولنگر کی ہدایت پر تمام سرکلز کے ایس ڈی پی اوز نے بھی عوام کوان کی دہلیز پر بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے اپنے اپنے سرکل ہائے میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔