اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ڈی پی او بہاولنگر

 اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ ڈی پی او محمد ظفر بزدار

بہاولنگر(سیف الرحمن سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار کا ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) محمد وسیم کے ہمراہ دربار حضرت خواجہ نور محمدمہاروی چشتیاں میں کھلی کچہری کا انعقاد، اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ ڈی پی او محمد ظفر بزدار  

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب جناب عثمان بزدارکی ہدایت اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خاں کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدارنے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)محمد وسیم کے ہمراہ دربار حضرت خواجہ نور محمد مہاروی چشتیاں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنراورایس ڈی پی او چشتیاں بھی موجود تھے۔ڈ ی پی او بہاولنگر نے کھلی کچہری پر سائلین کے مسائل تفصیلی طور پر سنے اوران کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے۔اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈ ی پی او بہاولنگر نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ کوشش کی جارہی ہے کہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جائیں اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر کا مزید کہنا تھاکہ عوام اور پولیس کے درمیان حائل خلیج کو دور کیا جارہا ہے۔ میرے دورازے عوام الناس کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں لوگ جب چاہیں بلا جھجک اپنے مسائل کے حل کے لیے دفتر پولیس آسکتے ہیں۔ڈی پی او بہاولنگر کی ہدایت پر تمام سرکلز کے ایس ڈی پی اوز نے بھی عوام کوان کی دہلیز پر بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے اپنے اپنے سرکل ہائے میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔