خصوصی افراد کا خیال رکھنا اور معاشرہ کا فعال فرد بنانا ہماری زمہ داری ہے۔عبدالجبار گجر

 خصوصی افراد کا خیال رکھنا اور معاشرہ کا فعال فرد بنانا ہماری زمہ داری ہے۔اے ڈی سی جی عبدالجبار گجر۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) خصوصی افراد کا خیال رکھنا اور معاشرہ کا فعال فرد بنانا ہماری زمہ داری ہے۔اے ڈی سی جی عبدالجبار گجر۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سوشل  ویلفیئر کے زیر اہتمام معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار گجر تھے

تقریب میں مختلف این جی اوز کی جانب خصوصی افراد کو خراج تحسین کیا گیا۔  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہے۔اے ڈی سی جی عبدالجبار گجر نے کہا کہ خصوصی افراد ہمارے معاشرہ کا حصہ ہیں اور ہم نے انھیں ساتھ لیکر چلنا ہےڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رفعت عتیق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لئے بہترین اقدامات کررہی ہے۔ پرنسپل ڈی پی ایس بہاولنگر  پروفیسر محمد شفیق نے اپنے خطاب میں کہا کہہ خصوصی افراد کو بھی اللہ تعالٰی نے بے پناہ صلاحتیوں سے نوازا ہے۔