کھلے گٹر، گندگی کے ڈھیر اور آلودگی انتظامیہ کی غفلت اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں

 کھلے گٹر، گندگی کے ڈھیر اور آلودگی انتظامیہ کی غفلت اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں

ہارون آباد ( زاہد حسین انجم سے) کھلے گٹر، گندگی کے ڈھیر اور آلودگی انتظامیہ کی غفلت اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل انتظامیہ کی غفلت کے باعث مین شاہراوں پر شام چھے بجے کے بعد سفر کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ نا ممکن ھو گیا ھے شام ہوتے ہیں سموگ نما گردوغبار مسافروں کے لئے بیماریوں کا سبب بن رہی ہے انتظامیہ کے دعوے لکھائی پڑھائی تک محدود ہو چکے ہیں شام ھوتے ہی مین گودی روڈ، سبزی منڈی بائی پاس روڈ، بھاولنگر روڈ پر سموگ نما گردوغبار بارش کیطرح برس رہی ہوتی ہے روڈ پر سفر کرنا انتہائی مشکل نھیں بلکہ ناممکن ہو گیا ھے اس سموگ نما گردوغبار سے اردگردچکوک کو جانے والے افراد ناک ۔کان گلا۔کھانسی سانس جیسی موذی مرض میں مبتلا ھورہے ہیں فیکٹریوں کی گردوغبار اور دھواں اور بڑھتی ھوئی سموگ سفر میں دشواری بھی پیدا کر رہی ہے ٹریفک پولیس، پٹرولنگ پولیس سمیت دیگر تحصیل انتظامیہ کیطرف سے عوام الناس کو کسی بھی قسم کی آگاہی نہیں دی جارہی اور نہ ہی اس  سموگ اور گردوغبار دھوئیں کا کوئی سدباب کیا جا رہا ھے۔ شہر کی سڑکوں پر ابلتے گٹر شہریوں کا منہ چڑاتے ہیں۔ ہر طرف گندگی کے ڈھیر ہیں۔ تحصیل انتظامیہ کی تمام تر کاوشیں اور کاروائیاں اور محنت محض لکھائی پڑھائی تک محدود ھے اہل علاقہ نے کمشنر بھاولپور سے اس صورت حال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ھے