آپ اس ملک کے امن کے پاسباں ہیں ہمت اور جذبہ ایمانی کا دامن ہاتھ سے کبھی نہ چھوڑیں۔ آر پی او بہاولپور کا دورہ بہاولنگر کے موقع پر افسروں سے خطاب

 آپ اس ملک کے امن کے پاسباں ہیں ہمت اور جذبہ ایمانی کا دامن ہاتھ سے کبھی نہ چھوڑیں۔ آر پی او بہاولپور کا دورہ بہاولنگر کے موقع پر افسروں سے خطاب

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور شیر اکبر کا دورہ بہاولنگر،ڈی پی آفس پہنچنے پرپولیس کے چاک و چوبند دستہ کی سلامی، ڈی پی او دفتر میں ایس ڈی پی اوز سے کرائم میٹنگ۔ تھانہ سٹی اے ڈویژن بہاولنگر اورپولیس خدمت مرکز بہاولنگر کا وزٹ۔بعد ازاں تھانہ صدر ہارون آباد کی فارمل انسپکشن۔

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور شیر اکبر نے ضلع بہاولنگر کا ایک روزہ د ورہ کیا۔ڈی پی آفس پہنچنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاونگر محمد ظفر بزدارنے ایس پی انوسٹی گیشن فاروق احمد انوراور ایس ڈی پی اوز کے ہمراہ استقبال کیا۔پولیس کے چاک و چوبند دستہ نے سلامی دی۔ آر پی او شیر اکبر نے ڈی پی او محمد ظفر بزدار کے ہمراہ ایس پی انوسٹی گیشن،ایس ڈی پی اوز کے ساتھ تفصیلاً کرائم میٹنگ کی۔میٹنگ میں تما م مقدمات کی پراگرس کو تفصیلاً زیر غور لایا گیا اور اہم مقدمات کے سلسلہ میں ریجنل پولیس آفیسر نے ہدایات دیں۔میٹنگ میں مقدمات کے ساتھ ساتھ عدالت ہائے کی سیکیورٹی کے معاملات، قیدیوں کی نقل و حرکت، جوڈیشل حوالات کی سیکیورٹی صورت حال اور تھانہ جات کی حوالات کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کی نسبت ہدایت کی اور حال ہی میں پیش آنے والے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے یہ کہا کہ سیکیورٹی کو ہر ممکنہ حد تک بہتر بنایا جائے تا کہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقع سے بچا جا سکے۔اس موقع پر آر پی او بہاولپور نے ماتحت افسران کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو مزید موثر اور تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔بعد ازاں آر پی او بہاولپور نے تھانہ سٹی اے ڈویژن بہاولنگر کا وزٹ کیا حوالا ت میں موجود بنیادی سہولتوں اور سیکیورٹی کا بھی معائنہ کیا۔ اس کے بعد آرپی او بہاولپور نے تھانہ کے قریب واقعہ پولیس خدمت مرکز کا بھی معائنہ کیااور وہاں پر موجود حاضرین کو دی جانے والی سہولیات کے بارہ میں استفسار کیانیز خدمت مرکز کے عملہ کو حاضرین سے حسن اخلاق سے پیش آنے کی تلقین کی۔اس موقع پر آر پی او نے عملہ سے کہا کہ عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہونا چاہیے۔بعد ازاں ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور نے تھانہ سٹی ہارون آباد،پولیس خدمت مرکز ہارون آباد کا معائنہ کیااور تھانہ صدر ہارون آباد کی فارمل انسپکشن کی۔انسپکشن کے دوران تھانہ کے رجسٹر ز،مینول و آن لائن ریکارڈ کو چیک کیا نیز بیرکس،تفتیشی افسران کے کمرے،مال خانہ اور حوالات کا  بھی معائنہ کیا۔  دورہ کے اختتام پرریجنل پولیس آفیسر بہاولپور نے افسران سے کہا کہ آپ سب اس ملک کے امن کے پاسباں ہیں ہمت اور جذبہ ایمانی کا دامن ہاتھ سے کبھی نہ چھوڑئیے گا۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔