بااثر زمیندار کا بھائیوں کے ہمراہ خواتین پر تشدد۔ وڈیو وائرل۔ پولیس ملزمان سے مل گئی۔ متاثرہ خواتین انصاف کی فراہمی کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے لگیں
فورٹ عباس( ویب ڈیسک) بااثر زمیندار کا بھائیوں کے ہمراہ خواتین پر تشدد۔ وڈیو وائرل۔ پولیس ملزمان سے مل گئی۔ متاثرہ خواتین انصاف کی فراہمی کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے لگیں۔ تفصیلات کے مطابق مروٹ 340 ایچ آر کے لیاقت نامی شخص کی دوکان کے باہر اسی گاؤں کے عادل وینس جٹ اور اس کے بھائیوں روف ،طارق صدیق نے درخت پھینکنے اور گٹر کا گندہ پانی کھڑا کرنے کے تنازعہ پر خواتین فوزیہ، بلقیس بی بی کو ملزمان نے مارنا شروع کر دیا اور سربازار گالی گلوچ اور مارپیٹ کرتے رہے۔ جس کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی
ویڈیو میں واضح دیکھا جا سکتا ہےکہ ملزمان خواتین کو مار پیٹ رہے ہیں ملزمان بااثر ہونے کی وجہ سے پولیس نے معمولی دفعہ 354 لگا دی متاثرہ خواتین نے وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب لاہور سے انصاف کی اپیل کی ہے
متاثرہ خواتین نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ ملزمان کی پشت پناہی عبدالیقوم وینس اور خادم وینس کر رہے ہیں اور ہمیں دھمکیا ں بھی دے رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان کے خلاف زیر دفعہ354 اے لگائی جائی اور ملزمان کو گرفتار کیا جائے