پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کو 2 حصوں میں تقسیم کردیا، نوٹیفکیشن جاری

 پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کو 2 حصوں میں تقسیم کردیا، نوٹیفکیشن جاری

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کو 2 حصوں میں تقسیم کردیا، نوٹیفکیشن جاری۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سردی کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق

پنجاب کے 24 اضلاع میں 23 دسمبر سے 6 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی جبکہ 

12 اضلاع میں 3 جنوری سے 13 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔جن اضلاع میں

23 دسمبر سے 6 جنوری تک چھٹیوں ہوں ان میں قصور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، ساہیوال، گجرات، گوجرانوالہ، پاکپتن، شیخوپورہ، ‏اوکاڑہ، وہاڑی، خانیوال، لاہور، خوشاب، حافظ آباد، ملتان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولپور، بہاولنگر، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، لودھراں، ننکانہ صاحب اور جھنگ شامل ہیں اور 

3 سے 13 جنوری تک چھٹیوں والے اضلاع میں راجن پور، لیہ، ‏جہلم، میانوالی، اٹک، مظفر گڑھ، چکوال، بھکر، راولپنڈی، رحیم یارخان، ڈی جی خان، چنیوٹ شامل ہیں۔