ڈاھرانوالہ پولیس کا بڑی کاروائی۔ بازو کاٹنے والے گرفتار

 ڈاھرانوالہ پولیس کا بڑی کاروائی۔ بازو کاٹنے والے گرفتار۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ڈاھرانوالہ پولیس کا بڑی کاروائی۔ بازو کاٹنے والے گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ڈاھرنوالہ میں جھگڑے کے دوران نوجوان کا ہاتھ کاٹنے کے واقعہ کی ایف آئی آر میں نامزد تین مرکزی ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان نے گذشتہ روز لڑائی جھگڑے کے دوران نوجوان کو مضروب کرنے کے بعد اس کا ہاتھ کاٹ دیا تھا 

 آئی جی پنجاب نے گرفتار ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا حکم دیا ہے۔ ڈی پی او بہاولنگر نے کہا ہے کہ شہریوں پر ظلم و زیادتی کرنے والے ملزمان کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں۔ مقدمہ کی تفتیش جلد مکمل کرکے ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائے گی۔