بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے جمہوریت مضبوط اور نچلی سطح کے مسائل حل ہونے شروع ہوجاتے ہیں

 بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے جمہوریت مضبوط اور نچلی سطح کے مسائل حل ہونے شروع ہوجاتے ہیں

بہاولنگر (محمد نصراللہ خان سے) بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے جمہوریت مضبوط اور نچلی سطح کے مسائل حل ہونے شروع ہوجاتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار معروف سماجی شخصیت اور  بلدیاتی امیدوار  سہیل قریشی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام باشعور ہیں علاقے کا درد رکھنے والوں کو ہی آگئے لایا جائے گا ، الیکشن جماعتی بنیادوں پر ہوں یا غیر جماعتی بنیادوں پر عوامی رابطے کی بنیاد پر ہی کامیابی ممکن ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ اپنے بزرگوں کی روایات کو سامنے رکھتے شہر کے متعدد حلقوں میں اچھے اور باصلاحیت امیدوار سامنے لائیں گے ہماری طرز سیاست شرافت پر مبنی ہے وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی بہاولنگر حاجی عبدالمجید قریشی کی زیر قیادت تمام حلقوں میں موثر نمائندگی سامنے لائیں گے اس موقع پر شہباز پرنس ، محمد نصراللہ خان، ملک مراد علی ، غلام مرتضی کھوکھر، راؤ رضوان الرحمان،فضل الرحمان بھی موجود تھے