مری میں سیاحوں کا قاتل گرفتار

 سڑک پر برف پھینک کر سیاحوں کی گاڑیاں پھنسانے کے بعد 5 ہزار لیکر گاڑیاں نکالنے والا مری کا غنڈہ پولیس کی حراست میں۔

لاہور ( ویب ڈیسک) سڑک پر برف پھینک کر سیاحوں کی گاڑیاں پھنسانے والا مری کا غنڈہ پولیس کی حراست میں۔ سیاحوں کی گاڑیاں مصنوعی پھسلن سے نکالنے کا 5 ہزار روپے لیتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق مری کے سانحہ میں برف کے طوفان کے ساتھ ساتھ مری کے غنڈوں کا بھی برابر کردار رہا ہے۔ پولیس نے ثاقب عباسی نامی شخص کو گرفتار کیا ہے جس پر الزام ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر سڑک پر بیلچوں کے ذریعے برف ڈالتا تھا تاکہ سڑک پر پھسلن ہو جائے اور سیاحوں کی گاڑیاں پھنس جائیں۔ اس کے بعد سیاحوں سے 5 ہزار روپے وصول کر کے انکی گاڑیوں کو کھینچ کر پھسلن سے نکالنے کا مکروہ دھندہ کرتا تھا۔ سیاحوں کی طرف سے شکایات کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی اور اس مافیا کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ یہ لوگ عرصہ دراز سے یہ غنڈہ گردی کر رہے تھے۔ مگر پولیس ان پر ہاتھ نا ڈالتی تھی۔ اس بار مری سانحہ میں سیاحوں کی اموات کے دباؤ کی وجہ سے انتظامیہ ان کے خلاف کاروائی کرنے پر مجبور ہوئی ہے۔