تاجر کے گھر ڈکیتی کی واردات۔ مسلح ڈاکو پانچ لاکھ روپے اور زیورات لوٹ کر فرار

 ڈکیتی کی وارداتیں جاری۔ خادم آباد کالونی میں غلہ منڈی کے تاجر کے گھر سے تین مسلح ڈاکو پانچ لاکھ روپے نقدی اور زیوارات لوٹ کر فرار۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ڈکیتی کی وارداتیں جاری۔ خادم آباد کالونی میں غلہ منڈی کے تاجر کے گھر سے تین مسلح ڈاکو پانچ لاکھ روپے نقدی اور زیوارات لوٹ کر فرار۔ تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں جاری ڈکیتی کی واردتیں رکنے کا نام ہی نہیں لے رہیں۔ شام ڈاکو وارداتیں کر رہے ہیں۔ خادم آباد کالونی میں غلہ منڈی کے تاجر نعیم کمبوہ کے گھر سے تین مسلح ڈاکو پانچ لاکھ روپے نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔