گھر میں آگ لگنے سے گھریلو سامان جل گیا۔ کمسن بچی بھی آگ کی زد میں آ کر مضروب۔ ڈی پی او بہاولنگر کا نوٹس
بہاولنگر (سیف الرحمن سے) گھر میں آگ لگنے سے گھریلو سامان جل گیا۔ کمسن بچی بھی آگ کی زد میں آ کر مضروب۔ ڈی پی او بہاولنگر کا نوٹس۔ تفصیلات کے مطابق محلہ اسلام نگر میں گھر میں اچانک آگ بھڑک آگ لگنے سے گھریلو سامان جل گیا۔ آگ کی لپیٹ میں آ کر کمسن بچی بھی مضروب ہو گئی۔ ڈی پی او نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ایس ایچ او بی ڈویژن موقع پر پہنچ گئے۔ اہلخانہ کے بیان کے مطابق واقعہ اتفاقیہ ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ کمرے میں رکھی انگیٹھی سے غفلت برتنے پر لگی۔ آگ لگنے کے وجہ سے گھر کے سامان کے ساتھ چار سالہ بچی بھی مضروب ہوئی ہے۔ ڈی پی او کے حکم پر معاملے کی باریک بینی سے مکمل انکوائری کی جائے گی تاکہ حقائق مخفی نہ رہیں۔