ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدارکا ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد۔

 ڈی پی او بہاول نگر کا اپنے آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد، کھلی کچہری لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ڈی پی اومحمد ظفر بزدار

بہاولنگر(سیف الرحمن سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدارکا ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد، کھلی کچہری لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا
سکے۔ڈی پی اومحمد ظفر بزدار  

  تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب جناب عثمان بزدارکی ہدایت اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خاں کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدارروزانہ کی بنیاد پر اپنے آفس میں کھلی کچہری کا انعقادکر کے شہریوں کے مسائل سنتے ہیں۔ڈ ی پی او بہاولنگر کھلی کچہری کے دوران خود سائلین کے مسائل تفصیلی طور پر سنتے اوران کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کرتے ہیں۔اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈ ی پی او بہاولنگر نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل ہی میری اولین ترجیح ہے۔ کوشش کی جارہی ہے کہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جائیں۔ اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر کا مزید کہنا تھاکہ عوام اور پولیس کے درمیان حائل خلیج کو دور کیا جارہا ہے۔ میرے دورازے عوام الناس کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں لوگ جب چاہیں بلا جھجک اپنے مسائل کے حل کے لیے دفتر پولیس آسکتے ہیں۔