سی ای او ایجوکیشن کا دبنگ ایکشن۔ خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے والے ہیڈ ماسٹر کو تبدیل کر دیا

 سی ای او ایجوکیشن کا دبنگ ایکشن۔ خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے والے ہیڈ ماسٹر کو تبدیل کر دیا۔ سیکرٹری سکول ایجوکیشن کو کاروائی کے لیے مراسلہ لکھ دیا

بہاولنگر (ایجوکیشن رپورٹر) سی ای او ایجوکیشن کا دبنگ ایکشن۔ خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے والے ہیڈ ماسٹر کو تبدیل کر دیا۔ سیکرٹری سکول ایجوکیشن کو کاروائی کے لیے مراسلہ لکھ دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر محترمہ شاہدہ حفیظ نے نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری گلزار احمد بھٹی کی دی گئی سفارشات پر گورنمنٹ ہائی سکول بالا آرائیں کے ہیڈ ماسٹر ظفر طور کو بیوہ خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے کے الزام پر فوری طور پر تبدیل کر کے ڈاہرانوالہ بھیج دیا اور محکمانہ کاروائی کے لیے سیکرٹری سکول ایجوکیشن کو مراسلہ لکھ دیا۔ متاثرہ خاتون ٹیچر کے ورثاء نے سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کے اس دبنگ حکم کو سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ انکوائری جلد از جلد مکمل کر کے ہیڈ ماسٹر مزکور کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔