پسند کی شادی کرنے والی لڑکی مبینہ طور پر خاوند کے ہاتھوں قتل۔ والد کی مدعیت میں مقدمہ درج۔ مرکزی ملزم گرفتار
بہاولنگر (سیف الرحمن سے) پسند کی شادی کرنے والی لڑکی مبینہ طور پر خاوند کے ہاتھوں قتل۔ والد کی مدعیت میں مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ مدرسہ کی حدود میں شادی شدہ لڑکی کے مبینہ قتل کے معاملے کا ڈی پی او نے نوٹس لے لیا۔ پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ڈی پی او بہاولنگر نے ایس پی انوسٹی گیشن کو مقدمہ کی تفتیش کی نگرانی کی ہدایت کی ہے۔۔ وقوعہ میں ملوث مرکزی ملزم پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ڈی پی او بہاولنگر نے کہا ہے کہ قتل کے واقعہ کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لے رہے ہیں۔
قصوروار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر کی جائے گی۔ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں