خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے پر ہیڈ ماسٹر ظفر طور کو بالا آرائیں سے ہٹا کر ڈاہرانوالہ بھیجنے اور ریگولر انکوائری کی تجویز۔

 خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے کی پروب انکوائری رپورٹ میں ہیڈ ماسٹر ظفر طور کو بالا آرائیں سے ہٹا کر ڈاہرانوالہ بھیجنے، ریگولر انکوائری کی تجویز۔ انصاف کے لیے پرامید ہیں۔ متاثرہ ٹیچرکے لواحقین کا موقف۔

بہاولنگر (ایجوکیشن رپورٹر) خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے کا معاملہ۔ ہیڈ ماسٹر ظفر طور کو بالا آرائیں سے ہٹا کر ڈاہرانوالہ بھیجنے، ریگولر انکوائری کی تجویز۔ ڈی ای او سیکنڈری نے پروب انکوائری کی رپورٹ سی ای او ایجوکیشن کو بھیج دی۔ انکوائری آفیسر پر اعتماد ہے۔ انصاف کے لیے پرامید ہیں۔ متاثرہ ٹیچرکے لواحقین کا موقف۔ تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں خواتین ٹیچرز کو ہراساں کرنے کے واقعات میں سے ایک گزشتہ دنوں گورنمنٹ ہائی سکول بالا آرائیں میں رپورٹ ہوا۔ خاتون ٹیچر نے ہیڈ ماسٹر ظفر طور کے خلاف درخواست گزاری کہ وہ انہیں ہراساں کرتا ہے۔ اس درخواست پر سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر گلزار احمد بھٹی کو پروب انکوائری کا حکم دیا۔ ڈی ای او سیکنڈری گلزار احمد بھٹی نے ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری محترمہ سمیرا شاہین صاحبہ کے ہمراہ سکول کا وزٹ کیا اور موقع پر متاثرہ خاتون ٹیچر اور دیگر سٹاف کے بیانات ریکارڈ کرنے کے بعد 44 صفحات پر مشتمل ابتدائی انکوائری رپورٹ سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کو بھیج دی ہے جس میں خاتون ٹیچر کے الزامات اور سٹاف کے بیانات کی روشنی میں ریگولر انکوائری کرنے کی تجویز دی ہے اور انکوائری مکمل ہونے تک ہیڈ ماسٹر ظفر طور کو گورنمنٹ ہائی سکول بالا آرائیں سے ہٹا کر ڈاہرانوالہ میں پابند کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ متاثرہ خاتون ٹیچر کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ڈی ای او سیکنڈری اور سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر سے انصاف کی امید ہے۔