سیوریج سسٹم درست نا ہونے پر شہریوں کا بلدیہ کے سامنے احتجاج کا اعلان۔

 سیوریج سسٹم انتہائی درھم برھم ہے جگہ جگہ گندہ پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے ہرطرف تعفن پھیلا ہوا ہے مچھر اور مکھیوں کی افزائش میں مسلسل اضافے کی وجہ سے مہلک بیماریوں خصوصاً ڈینگی وائرس جیسی امراض کے خطرات لاحق ہیں۔

ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) ہمارےسیوریج کے نظام کو 7دن کے اندر درست نہ کیا گیا تو بلدیہ کمیٹی کے سامنے دھرنا دیں گے اہلیان محلہ الفیض کالونی تفصیلات کے مطابق ہارون آباد شہر کے علاقہ الفیض کالونی میں تقریباً 6ماہ سے زائد عرصہ سے سیوریج سسٹم انتہائی درھم برھم ہے جگہ جگہ گندہ پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے ہرطرف تعفن پھیلا ہوا ہے مچھر اور مکھیوں کی افزائش میں مسلسل اضافے کی وجہ سے مہلک بیماریوں خصوصاً ڈینگی وائرس جیسی امراض کے خطرات لاحق ہیں علاقہ مکین بلدیہ کمیٹی افسران و عملہ سے سخت نالاں ہیں جناح پر یس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد کی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے اہل محلہ۔سماجی کارکن سجاد خان۔حاجی اصغر بھٹی۔تحسین باجوہ۔سلامت باجوہ۔ عمران رشید۔حاجی اشرف اور دیگر کاکہناتھاکہ کئی مرتبہ بلدیہ کمیٹی کو درخواستیں دیں

مگر صد افسوس افسران بالی گھگھوبیچ کر خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں اور ہم انتہائی دشوار زندگی گزار نے پر مجبور ہیں ہمارے بچوں کو اسکول جانے آ نے میں نہ صرف شدید دشواری ہے بلکہ انکی زنگی بھی مہلک امراض کے خطرات سے دوچار ہے انکا مزید کہناتھاکہ ارباب اختیار ہم پراور ہمارے بچوں پر ترس کھائیں ہمارے اس مسئلے کا فوری حل کرکے ہماری زندگیوں کو مکمل طور پر محفوظ بنائیں  

اب ہم بلکل بھی صبر نہیں کریں گے اگر 7دن کے انرر اندر ہمارے مطالبے کو پورا نہ کیا گیا تو ہم بلدیہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالیں گے اور بلدیہ گیٹ پر دھرنا دیں گے