سرکاری ملازمین کو 4 کروڑ روپے سے زائد کی رقم بہبود فنڈ گرانٹس کی مد میں جاری۔ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر نے چیک تقسیم کیے۔
بہاولنگر(سیف الرحمن سے) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کی زیر صدارت دفتر میں اجلاس منعقد ہوا جسمیں بہبودفنڈ گرانٹس سے سال 2020- 2021 کے تحت مجموعی طور پر 41269000 روپے مالیت کے 1643 چیک تقسیم کیے. اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبارگجراوربہبودفنڈ برانچ کے انچارج ہمایوں جاوید خان بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے سکالرشپ کی مد میں 21,161,000 روپے مالیت کے 1,193چیک طلباء طالبات میں تقسیم کیے. تجہیز وتکفین کے 7,498,000 روپے مالیت کے 218چیک تقسیم کیے گئے جبکہ شادی گرانٹس کے 12,610,000 روپے مالیت کے 232چیک تقسیم کئے گئے.