سوشل میڈیا پر CIA سٹاف کے متعلق ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او کا نوٹس۔ اے ایس آئی معطل

 سوشل میڈیا پر CIA سٹاف کے متعلق ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او کا نوٹس۔ اے ایس آئی معطل۔ ڈی ایس پی صدر سرکل انکوائری افسر مقرر۔ تین یوم میں رپورٹ جمع کروانے کا حکم۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) سوشل میڈیا پر CIA سٹاف کے متعلق ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او کا نوٹس۔ اے ایس آئی معطل۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ضلع بہاولنگر کے ایک نوجوان کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈی پی او بہاولنگر نے تھانہ سی آئی اے سٹاف بہاولنگر کے اے ایس آئی اعجاز حسین کو معطل کر کے ڈی ایس پی صدر سرکل بہاولنگر کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا ہے۔ 

 ڈی پی او نے انکوائری آفیسر کو 3یوم کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ویڈیو میں نوجوان نے تھانہ سی آئی اے سٹاف بہاولنگر کے اے ایس آئی اور اس کے ساتھ چند ٹاؤٹس کی جانب سے اسے بلا جواز ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا۔ ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او بہاولنگر نے فوری ایکشن لیا اور سوشل میڈیا پر بہاولنگر پولیس کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے بھی وائرل ویڈیو پر ڈی پی او کے نوٹس کا بتایا گیا۔ یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ جب بھی کوئی معاملہ مین سٹریم میڈیا یا سوشل میڈیا کے ذریعے ڈی پی او بہاولنگر محمد ظفر بزدار کے نوٹس میں آتا ہے وہ بلا تاخیر ایکشن لیتے ہیں۔ سوشل میڈیا کے ذریعے عام آدمی بھی ڈی پی او تک اپنی شکایت باآسانی پہنچا سکتا ہے۔